ملازم نے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری کرلیا

ملازم نے گودام سے لاکھوں  کا سامان چوری کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے ناظم آباد میں ہارون نے پولیس کوبتایا کہ ملزم اسکے پاس گودام میں ملازمت کرتا تھا جس نے دوران ملازمت لاکھوں مالیت کا سامان چوری کرلیا۔دریں اثنا تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چکنمبر 271رب میں شاہد محمود نامی شہری کی حویلی سے تالے توڑ کر لاکھوں کے مویشی اور دیگر سامان چور ی کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں