سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 2 دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر دو دکانداروں کو حراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ نشاط آبادکے علاقے غلام محمد آباد نمبر 2 میں پولیس نے کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران دو دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مناسب مانیٹرنگ کا انتظام تھا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔