سیالکوٹ:فائرنگ اور تشدد سے دو افراد زخمی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)سابق رنجش و دیگر تنازعات فائرنگ اور تشدد کرکے دو افراد کو زخمی کردیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چک سادہ میں سابق رنجش پر ملزمان علی، حمزہ اور عادل اور انکے ء تین نامعلوم ساتھیوں نے عبدالمجید کے بھتیجے عبداﷲ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاا ور فرار ہو گئے ، زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیام، تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور میں علی ببرک سٹور سے نامعلوم ملزمان آئے اور پہلے بدتمیزی کی اور اسے تشدد کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔