اپنی عمر کم کر دینے والی کومب جیلی فش دریافت
نیویارک(نیٹ نیوز)ایک اہم دریافت میں ناروے کی یونیورسٹی آف برجن کے محققین نے کومب جیلی فِش کی شناخت کی ہے جو حیاتیاتی لافانی کی ممکنہ امیدوار ثابت ہوسکتی ہے ۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق کونب جیلی فش اپنی قریبی نسل کزن، ایک اور معروف لافانی جیلی فش (Turritopsis dohrnii) کی صف میں شامل ہو گئی ہے ۔ سائنسدانوں نے ایک جیلی فش کے لاروا کا جائزہ لیا جس میں ایک بالغ جیلی فش ہونے کی امید تھی۔پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی یہ غیر متوقع دریافت دوسرے جانوروں کی عمر بڑھنے کے عمل کو ریورس کرنے کی صلاحیتوں کے بارے میں دلچسپ بصیرت فراہم کرتی ہے ۔ماہرین نے پایا کہ کومب جیلی فش اپنی حیاتیاتی عمر کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیتوں سے لیس ہے ۔