چوہے سے مشابہ جانوروں نے طیارہ چار دن تک گراؤنڈ کروادیا
لزبن (نیٹ نیوز) چوہے سے مشابہ جانوروں نے طیارہ چار دن تک گراؤنڈ کروادیایورپی ملک پرتگال کے ایک ائیرپورٹ پر ایک طیارے کو چار روز تک اس وقت گراؤنڈ کیا گیا جب ہیمسٹر (چوہے سے مشابہ ایک جانور) کارگو میں موجود ڈبوں سے فرار ہوگئے ۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹی اے پی ایئر پرتگال کی لزبن سے پونٹا ڈیلگاڈا جانیوالی فلائٹ ایئرپورٹ پر موجود تھی اور بہت سارے مسافروں کے ساتھ ہیمسٹرز (چوہے جیسے اس جانور کے گلے میں تھیلی ہوتی ہے جس میں سردیوں کے لیے غلہ جمع کرکے لے جاتا ہے )، نیولے جیسا بڑا جانور اور پرندے موجود تھے ،اس طیارے کو پالتو جانوروں کے کسی سٹور کے قریب ترین علاقے میں بھی جانا تھا، تاہم طیارے کو پونٹا ڈیلگاڈا میں اترنا پڑا کیونکہ 132 ہیمسٹرز کارگو ہولڈ میں فرار ہوگئے تھے ۔