ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور پر مقدمہ

ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب  کرنے والے ڈرائیور پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسافر وین میں پابندی کے باوجود ممنوعہ ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور قانون کی گرفت میں آگیا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ شہروانہ پل کے قریب پولیس نے مسافر وین کو روکا جس کی تلاشی کے دوران عقبی سیٹ کے نیچے ممنوعہ اور غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر نصب پایا گیا پولیس نے وین کے ڈرائیور رفاقت علی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں