کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں چھ خواتین سمیت سات افراد پرتشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چھ خواتین سمیت سات افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔گزشتہ روز گھر یلو ناچاقی پر رسولنگر کی عائشہ کو اُسکے سُسر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
فیصل ٹاؤن کی خدیجہ کو اُسکی پھوپھی اور کزنوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ایمن آباد کی شمیم کو اُسکے بہنوئی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔اونچہ کھولا کی نورین کو محلہ دار حمیرا اور اُسکی بیٹی مسکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔سردار کالونی کے محمد علی اوراُسکی اہلیہ مریم کو رانا وسیم،بسم اﷲ بی بی اور صفیہ نے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جبکہ پاک ٹاؤن کی ارحم سے اُسکے خاوند نے مار پیٹ کی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔