کامونکے :سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کر دیا

کامونکے :سابقہ رنجش پر چھریوں  کے وار کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کر دیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )سابقہ رنجش پر پانچ افراد نے چھریوں کے وار کرکے دوست نوجوانوں کو شدید زخمی کردیا۔

بتایا گیاہے کہ تمبولی کے شان اور علی رضا وغیرہ میں سابقہ رنجش چل رہی ہے ۔گزشتہ روز شان اورا ُسکا دوست طلعت موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ واہنڈو میں علی رضا،طیب اور تین نامعلوم افراد نے اُنہیں روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں