مقدمات میں ملوث اشتہاری پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے لاہور، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کے 16 مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق خطر ناک اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے انویسٹی گیشن وحدت کالونی پولیس نے اشتہاری ملزم راشد کو گرفتار کر لیا ،ارشد لاہور سمیت سیالکوٹ اور شیخوپورہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔