بارش :پاک جنوبی افریقہ تیسراٹی 20منسوخ
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ خراب موسم اوربارش کے باعث شروع ہوئے بغیر ہی منسوخ کردیا گیا۔
جوہانسبرگ میں میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ ہی تین میچوں پر مشتمل سیریز جنوبی افریقہ نے 0-2 سے جیت لی۔