چیمپئنزٹرافی :آئی سی سی نے پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل کا لالی پاپ دیا: باسط علی

چیمپئنزٹرافی :آئی سی سی نے پاکستان کو  ہائبرڈ ماڈل کا لالی پاپ دیا: باسط علی

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) سابق کرکٹر باسط علی نے کہاہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت کرانے کاکہہ کر پاکستان کو ایک مرتبہ پھر لالی پاپ دیا ہے ۔۔

تاکہ براڈکاسٹرز کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘فیصلہ آنے سے پہلے معلوم ہوگیا تھا کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اسی لیے شرط مانی ہے کہ یہ ماڈل 2026 میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ (ٹی 20 ورلڈ کپ) کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

 بتایا جارہا ہے کہ ‘2027 یا 2028 میں ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو مل جائیں گا جس پر ہر کوئی کہے گا کہ واہ پاکستان میں ایک نہیں بلکہ دو آئی سی سی ایونٹس، لیکن ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کہ 2026 ویمنز ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت جائے ، یہ فیصلہ محض براڈ کاسٹرز کے پیسے کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے ورنہ اس سے بھی دوگنا نقصان ہوتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں