وکیل کاقتل،8ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

وکیل کاقتل،8ملزموں  کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے گزشتہ روز وکیل کو فائرنگ کرکے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے والے 8ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔

مقتول کے بھائی ٹبہ منڈیکے کے رہائشی قمر ممتاز ڈوگر نے پولیس کوبتایاکہ میرا بھائی اقبال جمیل ایڈووکیٹ کار پر گزشتہ روز شوکت ٹاؤن چونیاں کے نزدیک جارہا تھا کہ مخالفین محمدافتخار ڈوگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے میرے بھائی جمیل کو قتل اورساتھی ریاست کو زخمی کردیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں