ہیملٹن ٹیسٹ ،نیوزی کی انگلینڈ کیخلاف گرفت مضبوط
ہیملٹن (اے پی پی)نیوزی کی انگلینڈ کے خلاف ہیملٹن ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ، بلیک کیپس نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان 136 رنز بنا کر 340 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ۔
ول ینگ نے نصف سنچری بنائی ، کین ولیمسن 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، سیڈن پارک ، ہیملٹن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 347 رنز کے جواب میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، جو روٹ 32 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار جبکہ ول او رورک اور مچل سینٹنر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ، ول ینگ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی ، ٹام لیتھم 19 اور ول او رورک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، کین ولیمسن 50 اور ریچن روندرا 2 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، بین سٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔