کم کارڈیشین کی مجموعی دولت 1.7بلین ڈالر
نیویارک (این این آئی)امریکی ریالٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین اپنے کیریئر سے لوگوں کو متوجہ کر رہی ہیں۔ کم کارڈیشین نے ٹیلی ویژن پر مسلسل اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھی ہے ۔
ان کی حالیہ پیش قدمی ڈزنی کے 20ویں ٹیلی ویژن میں ایک معاہدے کے ساتھ صنعت میں اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کرتی ہے ۔ ان کی کاسمیٹکس لائن نے نمایاں تجارتی کامیابی حاصل کیں۔ ان کی موبائل گیم ‘کم کارڈیشین: ہالی ووڈ’ کی لانچنگ ایک شاندار کامیابی ثابت ہوئی۔2024 میں کم کارڈیشین کی مجموعی دولت 1.7 بلین ڈالر رہی ہے ۔