شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں 6افراد کے خلاف مقدمہ

شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں  6افراد کے خلاف مقدمہ

گگو منڈی(نامہ نگار)شہری کو گھر سے بلا کر دھمکیاں دینے ہراساں کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔

گزشتہ رات مقامی شہری امیر ملک عرف مکہ خان اپنے گھر میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر اُسکو ملک شاہ رخ نامی شخص نے فون کیا کہ میں اور علی سرور آرائیں لاری اڈا پر بیٹھے ہوئے ہیں آکر ہماری بات سنو لیکن امیر ملک نے آنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نہ آئے تو ہم تمہارے گھر آ جائیں گے جس پر امیر ملک عرف مکہ خان لاری اڈا پہنچا تو مبینہ طور پر ملزم اسے رقم کے لین دین کے تنازع پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فائر مارنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں