ہمارے ڈرامے یکسانیت کا شکار ہیں:ماریہ ملک

ہمارے ڈرامے یکسانیت کا شکار ہیں:ماریہ ملک

کراچی (آئی این پی)اداکارہ ماریہ ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈرامے یکسانیت کا شکار ہیں، ایک ٹی وی چینل کو ہٹاکر دوسرا چینل لگائیں تو بھی ایسا لگتا ہے کہ وہی ڈراما چل رہا ہے ۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا۔ ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ چاہیں گی کہ انہیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ یا پھر جوانی پھر نہیں آنی جیسی مصالحہ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں