برطانوی شخص کو خریداری اور سٹے بازی کی لت لگ گئی
لندن(نیٹ نیوز)برطانوی شخص کو ادویات کے مضر اثرات کے کیس میں 70 ہزار پاؤنڈ کی بھاری رقم مل گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ دوا کھانے کے بعد مذکورہ شخص مجبوری میں کپڑوں کی خریداری کرنے لگا۔۔۔
اور اسے سٹے بازی کی لت لگ گئی۔برطانوی شخص کے مطابق اس کو اس سے قبل گھڑ سواری کا شوق تھا لیکن ادویات کے استعمال کے بعد جوئے اور خریداری کی لت لگ گئی۔متاثرہ شخص اکثر آدھی رات کو اُٹھ کر موبائل فون پر جوا کھیلتا اور ماہی گیری کا سامان خریدنے لگا۔وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس کیس سے اہم سبق سیکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں مریضوں کو اس طرح کی دوائیوں کے ممکنہ مضر اثرات کے بارے میں درکار تمام معلومات فراہم کی جائیں۔