بریسٹ کینسر ابتدا میں ہی شناخت کرنیوالا اے آئی ٹیسٹ
ایڈنبرا(نیٹ نیوز)حال ہی میں سائنس دانوں نے اے آئی پر مبنی ایک جدید سکریننگ ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو کہ خون کا معائنہ کرکے چھاتی کے کینسر کا ابتدائی مرحلے میں ہی پتہ لگا سکتا ہے ۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ نیا اے آئی سکریننگ کا یہ طریقہ جو لیزر کو بھی استعمال کرتا ہے ، ابتدائی مرحلے میں مریضوں کی شناخت کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ ہے ۔یہ ٹیسٹ خون کے نمونے میں ان باریک تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو بیماری کے ابتدائی مراحل کے دوران رونما ہوتی ہیں ۔ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ نیا طریقہ بیماری کا جلد پتہ لگانے اور نگرانی کو بہتر بنا سکتا ہے اور کینسر کی متعدد شکلوں کی سکریننگ ٹیسٹ کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔چھاتی کے کینسر کے عام معیاری ٹیسٹ میں جسمانی معائنہ، ایکس رے ، الٹراساؤنڈ سکین یا چھاتی کے ٹشوز کے نمونے کا تجزیہ جسے بایپسی کہا جاتا ہے شامل ہیں۔