سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار نیتھن لیون قرار
ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک)ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 2 مرتبہ سٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون قرار پائے ۔
دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز تیسرے سیشن میں تھوڑے سے وقفے میں 2 مرتبہ فلڈ لائٹس بند ہوئیں ۔اب گابا ٹیسٹ میں نیتھن لیون نے لائٹس آف ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔انھوں نے بتایا کہ نائٹ سیشن کے دوران میں اور نائب کوچ آندرے بوروویک اندھیرے میں بیٹھے ہوئے تھے ، جب ایک گارڈ نے وجہ پوچھی تو ہم نے کہا کہ اگر آپ پریکٹس ایریا کی لائٹس آن کردیں تو ہم کچھ بالنگ کرپائیں گے جس پر انھوں نے غلط بٹن دبا دیا جس سے سارے سٹیڈیم کی لائٹس آف ہوگئیں، جسے آن کرنے کے بعد پھر سے انھوں نے غلط بٹن دبایا اور یوں دوسری بار بھی فلڈ لائٹس آف ہوئیں، اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔