ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل لانچ کے پہلے دن ہی ہیک
ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ اور کامیڈی شو کی جج ارچنا پورن سنگھ کا یوٹیوب چینل اپنے لانچ کے پہلے دن ہی ہیک ہوگیا۔
اپنے یوٹیوب چینل کے ہیک ہونے کی اطلاع ارچنا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ویڈیو شیئر کرکے دی ۔ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کل ہی میں نے اپنا نیا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا اور آپ لوگوں نے اتنا پیار دیا کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں ویوز آگئے ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کل رات تقریبا 2 بجے میرے یوٹیوب چینل کو کسی نے ہیک کرلیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کیونکہ وہ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہوگیا ہے ۔ارچنا نے اپنی ویڈیو میں خوشی اور مایوسی کا ملاجلا اظہار کیا۔ انہوں نے مداحوں کے پیار اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چینل کو دوبارہ لانچ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔