زمین پر پانی کیسے آیا، نئے مطالعے سے سائنسدان حیران

زمین پر پانی کیسے آیا، نئے مطالعے سے سائنسدان حیران

لاہور(نیٹ نیوز)حال ہی میں محققین نے معلوم پایا ہے کہ زمین پر پانی کی موجودگی کی وجہ اصل میں خلا سے آنے والے سیارچے ہوسکتے ہیں۔۔۔

جو زمین سے ٹکرائے تھے ۔محققین نے 67P/Churyumov نامی سیارچے پر پانی دریافت کیا ہے جس میں زمین کے سمندروں کی طرح ہی پانی کی سالماتی ساخت موجود ہے ۔ مزید برآں نتائج یہ بھی بتاتے ہیں سیارہ مشتری کے سیارچے جیسے 67P زمین تک پانی لانے کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ تحقیق نے شواہد پیش کیے ہیں کہ زمین کا کچھ پانی آتش فشاں کے بخارات سے پیدا ہوا ہے جو کہ گاڑھا ہوکر پانی کی صورت میں آسمان سے برسا ہے لیکن سمندروں کا کافی حصہ سیارچوں پر موجود برف اور معدنیات سے آیا ہے جو زمین سے ٹکرائے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 ارب سال پہلے نظام شمسی کے اندرونی سیاروں کے ساتھ سیارچوں کے تصادم کی لہر نے ہی زمین پر پانی کی موجودگی کو ممکن بنایا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں