گارڈ کی معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، ملازم شدید زخمی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے سکیورٹی گاڈر نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ملازم شدید زخمی کر دیا ۔۔
پولیس کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ عابد کا میانوالی کے رہائشی 25 سالہ فیکٹری ورکر ظہیرالدین کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر سکیورٹی گارڈ نے طیش میں آ کر ورکر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی ورکر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔