کام کے سلسلہ میں آر پی او دفتر آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری

کام کے سلسلہ میں آر پی او دفتر  آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلہ میں آر پی او دفتر آئے شہری کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے میں قائم ریجنل پولیس آفیسر کے دفتر کام کے سلسلہ میں آئے فیضان نامی شہری کی جانب سے اپنی موٹرسائیکل دفتر کے باہر پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کردی گئی۔ جہاں سے نامعلوم ملزموں نے چوری کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں