2 ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد
کاہنہ(نمائندہ دنیا)رائے ونڈ ڈولفن پولیس نے 2 ملزموں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوران گشت ڈولفن فورس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو ر کنے کا اشارہ کیا۔۔
تو انہوں نے موٹرسائیکل بھگا دی، ڈولن فورس نے تعاقب کر کے ملزموں کو راؤ نڈ اپ کر لیا۔ دوران تلاشی ملزموں سے 2 پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ملزموں میں ذیشان اورزین شامل ہیں جن کو رائے ونڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔