پی ایس ایل:فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروا دیا گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروادیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ۔۔۔
شائقین کرکٹ کے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کرینگے ۔6کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہاکہ پُرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد پاکستان سپر لیگ سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے ۔ پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہاہے ۔