موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنے والے 11 منچلے گرفتار
لاہور( این این آئی)پولیس نے دورانِ پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے 11 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان علی الصبح مین شاہراہوں پر ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرتے تھے جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ون ویلنگ کرتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق گرفتار نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔