دلچسپ مواقع تلاش کرنے کیلئے بالی ووڈ کوچھوڑ کرچلی گئی:پریانکا چوپڑا

دلچسپ مواقع تلاش کرنے کیلئے بالی ووڈ کوچھوڑ کرچلی گئی:پریانکا چوپڑا

ممبئی (شوبزڈیسک )ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے بہت عرصے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔۔۔۔

 انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں لیکن انہیں زیادہ دلچسپ مواقع تلاش کرنے کے لئے باہر جانا پڑا۔واضح رہے بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سال کام کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں متعدد پراجیکٹس میں کام کیا۔ اس وقت اداکارہ بھارت میں راجامولی کے پراجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہیں جب کہ دوسری طرف اپنی تازہ ترین فلم دی بلف کو نیویارک میں پروموٹ کررہی ہیں۔ 43 سالہ اداکارہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں انتخاب کرنے کی آزادی حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں