وجے اور رشمیکا کی شادی ،سکیورٹی بیرون ملک سے منگوالی
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کیلئے سکیورٹی کی خدمات بیرون ملک سے حاصل کرلیں۔ شادی 26 فروری کو اودے پور میں ہوگی، یہ ایک ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہے جہاں بہت سی مشہور شخصیات بھی شادی کر چکی ہیں۔شادی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ بہت نجی تقریب ہوگی جس میں صرف جوڑے کے دوست اور قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے ۔
اودے پور میں اداکار جوڑی کی شادی ایک بڑے رقبے پر ہوگی جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظام کئے جا رہے ہیں۔ اداکار جوڑی کی جانب سے بیرون ملک سے سکیورٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو راجستھان کے مقامی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ شادی کے بعدجوڑی 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلم انڈسٹری کے دوستوں کوشاندار استقبالیہ بھی دینگے ۔