ہراسانی کیخلاف عدم برادشت کی پالیسی رکھتی ہوں :ہانیہ عامر

ہراسانی کیخلاف عدم برادشت کی پالیسی رکھتی ہوں :ہانیہ عامر

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ وہ ہراسانی و استحصال کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی رکھتی ہیں ۔ حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہیں، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ہانیہ عامر نے ان الزامات پر ردِعمل دیتے ہوئے وضاحت دی کہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔ہانیہ عامر نے کسی کا نام لئے بغیر سوشل میڈیا پرایک پیغام میں لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے روئیے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے ، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہئے ۔انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی حمایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں