جن بھوت سے نہیں ڈرتی ،انسان سب سے بڑاشیطان:صباقمر

جن بھوت سے نہیں ڈرتی ،انسان سب سے بڑاشیطان:صباقمر

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے ، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔۔۔

صبا قمر نے کہا کہ حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی تھی ، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں ،شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو ہم نے ڈرامے کا 60فیصد حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہئے ۔ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں