اشنا شاہ کا مریم نواز کو جانوروں کیساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک روکنے سے متعلق خط لکھ دیا۔اشنا شاہ نے یہ خط اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی صفائی، عوامی تحفظ اور خواتین کی حفاظت کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور لکھا کہ ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں ایک کتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر بے یار و مددگار گھسیٹا جا رہا تھا، کمنٹس میں لوگ لکھ رہے تھے کہ مریم نواز جانوروں کو مار رہی ہیں، ایسے واقعات کو روکا جا سکتا ہے ،آپ کو اس حوالے سے سخت اقدامات کرناچاہئیں تاکہ جانوروں پر ظلم روکا جاسکے ۔