بڑھاپے میں مضبوط ہڈیوں کیلئے ورزش کے بعددودھ ضروری

بڑھاپے میں مضبوط ہڈیوں کیلئے ورزش کے بعددودھ ضروری

لاہور (نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ورزش کے بعد دودھ پینا بڑھاپے میں ہڈیوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ،ورزش کے بعد دودھ پینا معمر افراد کو جان لیوا فریکچر سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

 ایک اندازے کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے تقریباً 40 فیصد افراد کو اوسٹیوپونیا لاحق ہو سکتا ہے جو ہڈیوں کے بھربھرے یا کمزور ہونے کا ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے ۔ چینی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بھرپور ایکسرسائز کے بعد ایک گلاس دودھ پینے کے معمول کو اپنا کر ہڈیوں کی کمزوری سے بچاؤ ممکن اور کافی موثر ثابت ہوسکتا ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق پروٹین کو طویل عرصے سے ہڈیوں کی صحت سے منسلک کیا جاتا رہا ہے کیونکہ یہ کیلشیم کے جذب کرنے کے عمل کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے ، جو ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے نہایت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں