28 گھنٹوں تک سنگلز پکل بال کھیلنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈبن گیا
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں دو کھلاڑیوں نے 28 گھنٹوں تک سنگلز پکل بال کھیل کر طویل میراتھون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈز سے تعلق رکھنے والے بریڈ ہیورکیمپ اور کیلب ڈینگ نے بتایا کہ انہوں نے ریکارڈ کی یہ کوشش گزشتہ برس نومبر کے آخری حصے میں کی۔
دونوں کھلاڑیوں نے لگاتار 28 گھنٹے تک کھیل کھیلا اور اس دوران ان کو ہر گھنٹے صرف 5 منٹ کے وقفے کے اجازت تھی۔کیلیب ڈینگ کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر آپ کا دماغ شٹ آف ہوجاتا ہے اور آپ آٹو پائلٹ پر چلے جاتے ہیں، وہ بھی شاید 20 گھنٹوں کے بعد بلیک آؤٹ ہوگئے تھے ۔جوڑی کو رواں ماہ معلوم ہوا کہ ان کی کوشش کے شواہد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے قبول کر لئے ہیں اور یہ ریکارڈ ان دونوں کے نام کیا جا چکا ہے اور دنیا میں مشہور ہورہے ہیں ۔