پانامہ میں نوادرات سے بھرا1 ہزارسال قدم مقبرہ دریافت

پانامہ میں نوادرات سے بھرا1 ہزارسال قدم مقبرہ دریافت

پاناما سٹی (نیٹ نیوز)ماہرین آثار قدیمہ نے پاناما میں ایک ایسا مقبرہ دریافت کیا ہے جو 1 ہزار سال سے زائد قدیم ہے اور جس میں انسانی باقیات کے ساتھ سونے اور مٹی کے برتنوں کے نوادرات بھی موجود ہیں۔

 اس حوالے سے تحقیق کی سربراہ ماہرِ آثارِ قدیمہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دریافت ایل کانیو آثارِ قدیمہ کی سائٹ پر ہوئی ہے ، جو ضلع ناتا میں واقع ہے اور پاناما سٹی سے تقریباً 200 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے ۔ماہرین اور سائنسدان اس علاقے میں گزشتہ 2 دہائیوں سے کھدائی کر رہے ہیں، جہاں اس سے قبل بھی ہسپانوی دور سے پہلے کی تہذیبوں کی باقیات برآمد ہو چکی ہیں۔ماہرِ آثارِ قدیمہ نے بتایا ہے کہ یہ مقبرہ 800 سے 1000 عیسوی کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا،جس فرد کیساتھ سونے کی اشیاتھیں، وہ گروہ میں سب سے اعلیٰ سماجی حیثیت کا حامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں