چونیاں:لوڈرگاڑی سے تصادم ، دو کم عمربھائی جاں بحق

 چونیاں:لوڈرگاڑی سے تصادم ، دو کم عمربھائی جاں بحق

قصور،الہ آباد،تلونڈی (نمائندگان دنیا،خبرنگار ، نامہ نگار )چونیاں کے نواح میں کوٹ جنڈ والا چونیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

پودے لوڈ کرنیوالی گاڑی کے اچانک بریک لگانے سے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار موٹرسائیکل ٹکرا گئی،موٹرسائیکل سوار دونوں بھائی 15 سالہ ثاقب اور 10 سالہ آصف ولدسرفراز سر پرشدید چوٹیں لگنے سے  موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثہ تیز رفتاری پرپیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔لواحقین نے لاشیں ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا جوضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں