اس وقت دل اور توجہ پاکستان کے ساتھ:مائیک ہیسن

 اس وقت دل اور توجہ پاکستان کے ساتھ:مائیک ہیسن

دل سے آج بھی نیوزی لینڈر ہوں ،پیشہ ورانہ توانائیاں پاکستان کیلئے وقف میدان میں صرف پاکستان کی کامیابی کے بارے میں سوچتاہوں :ہیڈ کوچ

کولمبو(اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اس وقت ان کا دل اور توجہ مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سات برس تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب وہ پاکستان کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں اور ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں بے حد مثبت احساس ہو رہا ہے ۔ ہیسن نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میدان میں وہ صرف پاکستان کی کامیابی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دل سے آج بھی نیوزی لینڈر ہیں لیکن پیشہ ورانہ طور پر اس وقت ان کی تمام تر توانائیاں اور جذبات پاکستان کی جیت کیلئے وقف ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں