تھائی لینڈ پولیس چورکو پکڑنے کیلئے نقلی شیر بن گئی

تھائی لینڈ پولیس چورکو پکڑنے کیلئے نقلی شیر بن گئی

بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس نے بھیس بدل کر مطلوب چورکو پکڑ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پولیس نے مفرور چور کو گرفتار کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے شیر کے روایتی لباس میں خفیہ کارروائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی کئی بار بچ نکلنے میں کامیاب ہو چکا تھا تاہم اس بار پولیس کی منفرد حکمتِ عملی کامیاب ثابت ہوئی اورانہیں اپنے مشن میں کامیابی ملی ۔پولیس کے مطابق 33 سالہ ملزم نے بینکاک میں ایک مقامی پولیس کمانڈر کے گھر میں 3 بار گھس کر تقریباً 20 لاکھ بھات (64 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کا سامان لوٹ لیا تھا۔میٹرو پولیٹن پولیس بیورو نے شیربن چورکو پکڑنے کی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جسے سوشل میڈیا پر دیکھ کر حیرت کا اظہار اور دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں