کاہنہ:خاتون کے قتل میں آشنا ملوث نکلا
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملنے کے کیس میں بڑی پیشرفت،
ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے آشنا نے قتل کیاجو خاتون کا رشتہ دار بھی ہے ۔ پولیس نے ملزم مصطفی کو حراست میں لے لیا ، جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خاتون آشنا مصطفی پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔واضح رہے کہ 30 سالہ نازیہ کی لاش دو روز قبل خالی پلاٹ سے ملی تھی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔