وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

 وارداتیں :شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔

 شاہدرہ میں عبدالرحمن سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،سندر میں انجم سے 2لاکھ 75ہزار نقدی اور موبائل فون، نشترکالونی میں اعظم سے 2 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں اشفاق سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں مجتبی ٰسے 2لاکھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گرین ٹائون اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،لاری اڈا اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں