بھارت: 70ہزار کروڑ کا بریانی سکینڈل
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے ملک گیر سطح پر 70 ہزار کروڑروپے کے ٹیکس چوری کے سکینڈل کا انکشاف کیا ہے ، جسے بریانی ٹیکس سکینڈل کہا جا رہا ہے۔
تحقیقات حیدرآباد کے مشہور بریانی مراکز سے شروع ہوئیں اور بعد میں یہ معاملہ پورے ملک میں پھیلے منظم نیٹ ورک تک پہنچ گیا ۔ ریسٹورنٹس نے ایک بلنگ سافٹ ویئر استعمال کیا جو سیلز ریکارڈ حذف کر کے ٹیکس بچانے کی سہولت دیتا تھا۔ محکمہ نے بگ ڈیٹا اور جینریٹو اے آئی کے ذریعے چھ سال کے دوران 19ہزار 400 کروڑ روپے کے بلوں میں غیر قانونی ردوبدل کا پتا لگایا۔