لبنان :اسرائیلی بمباری ، حزب اللہ رہنما سمیت 12 شہید

لبنان :اسرائیلی بمباری ، حزب اللہ رہنما سمیت 12 شہید

حملے کے بعد ملک اور اپنی حفاظت کیلئے مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں:حزب اللہ

 بیروت(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں سینئر حزب اللہ رہنما سمیت کم از کم 12 افراد شہید ہو گئے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا  ہے کہ اس نے حزب اللہ اور اس کے فلسطینی اتحادی حماس کو نشانہ بنایا ہے ۔حزب اللہ نے حملے میں مارے جانے والے رہنما کی شناخت محمد یاغی صادق کے نام سے کی ہے ۔لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ‘وادی بیکا میں متعدد مقامات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10افراد شہید اور 24زخمی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد کہا ہے کہ اب ان کے پاس ملک اور اپنی حفاظت کیلئے مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں،حزب اللہ نے فوجی اور شہری ہلاکتوں کی مذمت کی اور کہا کہ ملک اور عوام کی حفاظت کے لیے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔

اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے ۔ اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔یاد رہے دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جس کا تعلق گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے ہے ۔ یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ایک تصوراتی خطہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں