تیسراون ڈے :پاکستان کاجنوبی افریقہ کوہراکرپہلی باروائٹ واش
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک )تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس میتھڈکے تحت 36 رنز سے شکست دیکر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیئے گئے ۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے ۔ اننگز تاخیر سے شروع ہونے پر پاکستان کا ایک رن کم ہوگیا اور جنوبی افریقہ کو 308 رنز کا ہدف ملا۔اوپنر صائم ایوب نے 91 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی جس میں میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے ، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔میزبان ٹیم کی جانب سے ربادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 42اوورزمیں 271رنزبناکر پویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے 2، 2 محمد حسنین، صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سفیان مقیم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سنچری میکرصائم ایوب کومین آف دی میچ اورسیریزقراردیاگیا۔