کوٹ لکھپت :ٹرک تلے آکر نامعلوم شخص جاں بحق

کوٹ لکھپت :ٹرک تلے آکر نامعلوم شخص جاں بحق

سڑک عبورکرتے حادثے کاشکارشخص موقع پر چل بسا، لاش مردہ خانے منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے نامعلوم شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پر دم توڑ گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جنرل ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم شخص سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا ، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر شناخت نہ ہونے  پر مردہ خانے منتقل کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں