ڈاکے ،چوریاں:شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں ،موبائلزسے محروم

 ڈاکے ،چوریاں:شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں ،موبائلزسے محروم

نشترکالونی میں سلیم ، گجرپورہ میں فہد ، نولکھا میں ارتضیٰ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ریس کورس،ہربنس پورہ سے گاڑیاں ،ہنجروال ، لاری اڈا سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نشترکالونی میں سلیم سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون، گجرپورہ میں فہد سے 2 لاکھ 70ہزار اور موبائل، نولکھا میں ارتضیٰ سے 2لاکھ 55 ہزار اور موبائل ، ساندہ میں دانش سے 2لاکھ اور موبائل،رائیونڈ میں ثنا ئاللہ سے 1لاکھ60 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،ریس کورس اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی، لاری اڈا اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں