گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر )گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ قائداعظم کالونی کے رہائشی اعظم کے گھر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور گھر کی الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔