سپرداری پر لی گئی کار واپس نہ کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سپرداری پر لی گئی کار واپس نہ کرنے پر شہری کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ میں درج مقدمہ میں موّقف اختیار کیاگیا کہ شہری نے سرداری پر کار حاصل کی، جو بعد ازاں منسوخ ہونے پر کار واپس طلب کی گئی لیکن ملزم نے کار واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔