رشتہ سے انکار پر ملزمان کی دوشیزہ کو اغوا کرنے کی کوشش
![رشتہ سے انکار پر ملزمان کی دوشیزہ کو اغوا کرنے کی کوشش](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-27-24/news_big_images/2453055_77532867.jpg)
پینسرہ(نمائندہ دنیا )رشتہ نہ دینے کی رنجش ملزمان کی بھرے بازار سے دوشیزہ کواغواء کرنے کی کوشش۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 67ج ب سدھار کے رہائشی محمد اسلم اپنی بیٹی رابعہ اور اہلیہ کے ہمراہ بازار میں خریدراری کر رہے تھے کہ۔۔۔
اسی دوران ملزم یاسر اپنے ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا اور دوشیزہ کو اغوا ئکرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، وجہ عناد یہ سائل نے نشہ کرنے اور چال چلن درست نہ ہونے کی وجہ سے ملزم یاسر سے اپنی بیٹی کی منگنی توڑدی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔