سابقہ رنجش ، مخالفین کی شہری کے گھر پر فائر نگ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش پر مخالفین نے شہری کے گھر پر فائر کھول دیئے ۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76 رب میں پرانی دشمنی پر ملزم عمیر نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ فرحان کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔۔
اور اندھا دھند فائرنگ کرکے گیٹ کو چھلنی کردیا تاہم خوش قسمتی سے گھر میں موجود افراد محفوظ رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔