شادی کی تقریب میں آتشبازی ،2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ جوہر کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کا سلسلہ جاری تھا ۔۔
کہ پولیس اہل علاقہ کی شکایت پر موقع پر پہنچ گئی جہاں سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔