زہریلی شراب سے مبینہ ہلاکت،سپلائر گروہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے زہریلی شراب پینے سے مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے 32 سالہ بلال کوشراب فروخت کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔
ترجمان کے مطابق زین مسیح اور سلام مسیح کو گرفتارکیا گیا،ملزم پہلے بھی شراب فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے ، نیو ائیر نائٹ پر بلال کو زہریلی شراب فروخت کی تھی جس کے پینے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔